ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے نئے ترجمان سید عباس عراقچی نے اپنی پہلی پریس کانفرنس میں ایران اور گروپ 1+5 کے ساتھ آلماتی میں ہونے والے مذاکرات کو مثبت قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ یورپی یونین کی خارجہ پالیسی اور گروپ 1+5 کی سربراہ کتھرین اشٹائن سے توقع ہے کہ وہ کل استنبول میں ہونے والےمذاکرات میں ایرانی تجاویز کا مثبت جواب دیں گی۔انھوں نے کہا کہ آلماتی مذاکرات میں طرفین نے اچھی تجاویز پیش کیں اور ایران نے گروپ 1+5 کی ان تجاویز کو قبول کرلیا جو ایرانی قوم کے حقوق کے منافی نہیں تھیں۔ انھوں نے کہا کہ آلماتی 2 مذاکرات میں گروپ 1+5 کے نمائندے کافی اختیارات کے حامل نہیں تھے اور انھوں نے اپنے دارالحکومتوں سے صلاح و مشورے کے لئے ایرانی وفد سے وقت مانگ لیا۔
عراقچی نے کہا کہ شام کے بحران کا حل صرف سیاسی مذاکرات کے ذریعہ ہی ممکن ہے اور ایران اس سلسلے میں تلاش و کوشش کررہا ہے۔
.....
/169